اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم چینل کی رپورٹ کے مطابق شامی حکام نے اپنے سفارتخانوں اور سفارتی وفود کو اجازت دی ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم شامیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے یا ان کی مدت بڑھانے سے متعلق اقدام کریں اور اس کے لئے ضروری نہیں کہ دمشق کے سیکورٹی اداروں سے رجوع کیا جائے۔ اطلاعات کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں شامیوں، اور شام میں پناہ گزیں فلسطینیوں کو، جو اس وقت بیرون ملک زندگی گذار رہے ہیں، پاسپورٹ جاری کرنے یا ان کی مدت بڑھانے کی اجازت دی ہے۔ ولید معلم نے اس سرکلر میں کہا ہے کہ بیروں ملک مقیم شامی باشندوں کو پاسپورٹ جاری کرنےکے لئے دمشق کے امیگیریشن یا پاسپورٹ ادارے سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ہے یہ سرکلر ان افراد کیلئے بھی ہو گا جو غیر قانونی طور پر شام سے چلے گئے تھے۔ شام میں خونریز بحران کے آغاز سے لے کر اب تک دو لاکھ بیس ہزار شامی باشندے مارے جا چکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ سے زائد، پڑوسی ملکوں ترکی، لبنان اور اردن میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ جبکہ دمشق حکومت کے مخالفین کی بھی ایک بڑی تعداد برسوں سے بیرون ملک زندگی گذار رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲